- الإعلانات -

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے انتظامی افسران کے نوٹیفکیشن جاری

حکومت پنجاب نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے لیے انتظامی افسران کے نوٹیفکیشن جاری کردیے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق انعام غنی کو ایڈیشنل انسپکٹر جنرل( اے آئی جی) پولیس اور زاہد اختر زمان کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔

پنجاب اسمبلی سے آئندہ مالی سال 21-2020 کا بجٹ منظور ہونے کے بعد ایوان سے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے جنوبی پنجاب کے عوام سے کیا گیا سب سے بڑا وعدہ پورا کردیا اور جنوبی پنجاب کے لیے ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل آئی جی کا تقرر کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں
جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی پوسٹ کی منظوری دیدی گئی
جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا بل اسمبلی میں پیش کرنے کا فیصلہ
انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے لیے اگلے بجٹ میں ڈیڑھ ارب کی خطیر رقم مختص کی ہے اور رنگ فینسنگ کی وجہ سے جنوبی پنجاب کا بجٹ کہیں اور ٹرانسفر نہیں کیا جاسکے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ملک کا سب سے بڑا ریلیف پیکج دیا ہے، کاروبار میں آسانی کے لیے متعدد ٹیکس ختم کیے ہیں اور مشکل حالات میں بھی ترقیاتی بجٹ میں پانچ ارب روپے کا اضافہ کیا گیا۔