- الإعلانات -

ملک میں کورونا سے مزید 88 اموات، 4143 نئے کیسز رپورٹ

ملک میں کورونا سے مزید 88 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 4391 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 213302 تک پہنچ گئی۔

اب تک پنجاب میں کورونا سے 1762 اور سندھ میں 1377 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 951 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ اسلام آباد میں 128، بلوچستان میں 121 ، آزاد کشمیر میں 28 اور گلگت بلتستان میں 24 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

کُل ٹیسٹ: 1283092
صحتیاب مریض: 98503 (کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق)

آج کے کیسز کی صورت حال
آج بروز منگل ملک بھر سے کورونا کے مزید 4143 کیسز اور 88 ہلاکت رپورٹ ہوئی جس میں سے سندھ سے 2701 کیسز اور 34 اموات، پنجاب سے 761 کیسز اور 35 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 483 کیسز اور 16 اموات، بلوچستان سے 50 کیسز اور 2 اموات، اسلام آباد سے 132 کیسز ایک ہلاکت اور آزاد کشمیر سے 16 کیسز سامنے آئے ہیں۔

اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 132کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی۔

پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 12775 اور اموات 128ہوچکی ہیں۔

اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 7261 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

آزاد کشمیر
آزاد کشمیر سے آج کورونا کے مزید 16 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں۔

پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 1065 اور اموات کی تعداد 28 ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے متاثرہ 539 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

پنجاب
پنجاب سے منگل کو کورونا کے باعث مزید 35 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 1762 ہوگئی۔

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اٹھارٹی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پنجاب گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 761 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 76262 تک پہنچ گئی ہے۔

پنجاب میں اب تک کورونا سے 27488 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

سندھ
آج سندھ میں کورونا وائرس کے باعث مزید 34 افراد جان کی بازی ہارگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 1377 ہوگئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2701 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 81955 تک جاپہنچی ہے۔

اس کے علاوہ آج مزید 1208 مزید مریض صحتیاب ہوئے جس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 46824 ہوگئی ہے۔

خیبرپختونخوا
خیبر پختونخوا میں منگل کو کورونا وائرس سے مزید 16 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 951 ہوگئی۔

صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 483 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 26598 تک پہنچ گئی ہے۔

اب تک صوبے میں 13067 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

بلوچستانگلگت میں کورونا سے اموات کی تعداد 24 ہے جب کہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1117 ہوگئی ہے۔

بلوچستان
بلوچستان میں منگل کو کورونا کے باعث مزید 2 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 121 ہوگئی۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 50 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی 10476 ہوگئی۔

کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 4484 ہے۔

گلگت بلتستان
منگل کو گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے کورونا کے اعداد و شمار جاری نہیں کیے گئے البتہ پیر کو گلگت بلتستان سے کورونا کے مزید 28 کیسز سامنے آئے تھے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 1470 ہوگئی ہے۔