- الإعلانات -

شاہد خان آفریدی کی ڈی جی رینجرز سے ملاقات

سابق کپتان قومی ٹی 20کرکٹ ٹیم شاہد خان آفریدی نے آج ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر سے ملاقات کی ہے۔سابق کپتان نے ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کو شاہد آفریدی فاؤنڈیشن فنڈ ریزنگ اور آگاہی ٹی 20کرکٹ میچ میں شرکت کی دعوت بھی دی ہے۔پی سی بی کا محمد عامر اور سلمان بٹ کو برطانیہ کا ویزہ جاری کرنے کیلئے انگلش کرکٹ بورڈ سے رابطے کا فیصلہ شاہد آفریدی نے ڈ ی جی رینجرز سندھ کے ساتھ ملاقات کی خبر اور تصویر اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ الیون اور پاکستان شوبز الیون کے درمیان 6مئی کو شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا.