- الإعلانات -

عوامی خدمت کی وجہ سے 2018کے انتخابات کے بعد بھی مخالفین کو صبر کرنا پڑیگا ،وزیراعظم

کرپشن کے نام پر بحران پیدا کرنے والوں کی ڈیمانڈ پرجوڈیشل کمیشن تشکیل دیا، اس کے ذرےعے دودھ کادودھ ،پانی کاپانی ہوجائےگا،ہماری حکومت کےخلاف کسی دور میں ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی ،ملک بھر سے لوڈشیڈنگ کاخاتمہ 2018تک کردیاجائےگا، ہیلتھ انشور نس پروگرام انقلاب سے کم نہیں ،اقتصادی راہداری سے بلوچستان سمیت پورے خطے میں معاشی انقلاب برپا ہوگا،دہشت گردی کےخلاف جنگ میں حکومت فوج اورعوام ایک پیج پر ہے، عوام کوصحت ،تعلیم اورروز گار کی فراہمی کے منصوبوں پر کام جاری ہے ،منصوبوں کی تکمیل کیلئے سیاسی استحکام اور امن اولین ضرورت ہے ،جہاں ہنگامے دھرنے اور احتجاج ہوں وہاں سرمایہ کاری نہیں ہوا کرتی ،سرمایہ کاری نہ ہو تو وہاں ڈگریاں اورہنر نوجوانوں کے کسی کام نہیں آتے