- الإعلانات -

آرمی چیف نے کینسر کے مریض بچے کی ملاقات کی خواہش پوری کردی

کراچی: چیف آف آرمی اسٹاف جنر قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کے خواہش مند کینسر کا مقابلہ کرنے والے بچے کی خواہش پوری کردی۔

فوج کے تعلقات عامہ کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق 15 سالہ علی رضا گزشتہ ایک سال سے کینسر جیسے موذٰی مرض کا مقابلہ کررہا ہے اور اس نے چیف آف آرمی اسٹاف سے ملاقات اور فوج میں شمولیت کی خواہش ظاہر کی تھی۔

بچے کی خواہش پوری کرنے کے لیے کراچی کے کور ہیڈ کوارٹر میں ویڈیو لنک کے ذریعے علی رضا کی آرمی چیف سے ملاقات کی خواہش پوری کرنے کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقعے پر آرمی چیف نے علی رضا کے عزم کو سراہا، صحت سے متعلق دریافت کیا اور جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔

#COAS interacted with 15 yrs old child, Ali Raza, fighting cancer 4 last one yr. Ali expressed desire to meet COAS & join Pak Army. Interaction was arranged @ Corps HQ Karachi via video link. COAS appreciated his passion, inquired about his wellbeing & prayed for his recovery. pic.twitter.com/dtUnjlwoYT

— DG ISPR (@OfficialDGISPR) July 14, 2020

علی رضا نے کا کہنا تھا کہ وہ پاک فوج کی وردی پہن کر بہت خوش ہے اور فوج میں شامل ہو کر پاکستان کی خدمت کرنا چاہتے ہے۔ علی رضا نے چیف آف آرمی اسٹاف کا شکریہ بھی ادا کیا۔

چیف آف آرمی اسٹاف کی جانب سے کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل ہمایوں عزیز نے علی رضا کو الضرار ٹینک کا ماڈل پیش کیا۔ علی رضا ایک سال سے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا ہے۔ وہ اپنے والدین کی اکلوتی اولاد ہے اوراس کے والد کراچی کی ایک مقامی فیکٹری میں مزدور ہیں۔