- الإعلانات -

جھنگ، مسافر بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، 2 افراد جا ں بحق ، 15 زخمی

جھنگ میں مسافر بس الٹنے کے نتیجہ میں2 مسافر جا ں بحق اور 15 زخمی ہو گئے۔ پی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منگل کی صبح جھنگ میں سر گودھا رورڈ پر مسافر بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجہ میں 2 مسافر موقع پر جا ں بحق اور 15 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے 5 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔