- الإعلانات -

’’کیا یہ پہلی کا چاند ہے؟‘‘ فواد چوہدری نے رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے پر سوال اٹھا دیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے رویت ہلال کمیٹی کے 21 جولائی کو چاند نظر نہ آنے کے فیصلے پر سوال اٹھا دیا ہے۔

ٹوئٹ میں انہوں نے آج کے چاند کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اس پر لکھا ہے ’’ کیا یہ پہلی کا چاند ہے؟ کیا سورج کے غروب ہونے کے بعد اتنی دیر چاند سر آسماں رہتا ہے؟ عوام خود فیصلہ کر لیں۔۔‘‘

وفاقی وزیر نے اپنے ٹوئٹر پر کئی دیگر صارفین کی ایسی تصاویر بھی ری ٹوئٹ کی ہیں جن میں چاند کی تصویر کے یہ رائے ظاہر کی گئی ہے کہ کہ اس کی ہیئت قمری مہینے کے پہلی تاریخ سے مختلف ہے اور چاند کی موٹائی بھی زیادہ نظر آرہی ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے دعوی کیا تھا کہ منگل 21 جولائی کو ذی الحج کا چاند نظر آئے گا تاہم اس روز چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن کی زیر صدارت ہونےو الے اجلاس میں منگل کو چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا گیا۔