- الإعلانات -

غوری میز ائل کے تجبربے کے بعد پاکستان کی عسکری قو ت میں بے پنا ہ ا ضا فہ ہو ا ، ڈاکٹرعبد القد یر

شاہد خاقان عباسی نہ چور ہیں نہ ڈاکو محب وطن ہیں ان پر جو الزام لگائے جارہے ہیں اللہ انہیں سرخرو کرے گا،پروگرام ”سچی بات ”میں گفتگو

اسلام آباد (روز نیوزرپورٹ)پاکستان کے ایٹمی سائنسدان اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ ہم نے غوری مزائل کا تجربہ کیا تھا اس سے بھات کی ماں مر گئی ہم آج بھارت پر بہت بھاری ہیں ۔ہم یہاں سے بیٹھے بیٹھے بھارت کے تمام شہر تباہ کر سکتے ہیں ۔دفاع مضبوط ہو گیا ہے ۔اللہ کا شکر ہے عوام مجھ سے بہت محبت کرتی ہے ۔یہ مجھے جو کچھ دیا ہے اللہ پاک نے دیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار روز نیوز کے پروگرام سچی بات میں ایس کے نیازی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ احسن اقبال خود ساختہ پروفیسر ہے ۔میں نے یونیورسٹی کا پرپوزل بنا کر دیا تھا، لیکن کچھ نہیں ہوا ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ نیازی صاحب کے ساتھ مل کر میانوالی انسٹیٹیوٹ بنایا ، بنی گالہ میں ایس کے نیازی نے زمین دی وہاں پر ہم ہسپتال بنایا انہوں نے کہا کہ ہم چار سال میں پانچ لاکھ لوگوں کا مفت علاج کیا ، حکومت نے کوئی مدد نہیں کی صدیق الفاروق نے بلیک میل کر کے دو کروڑ روپے لے لیے ۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ صدیق الفاروق کی ایسی کوئی بات سامنے نہیں آئی ڈاکٹر صاحب نے کہا کہ اس نے مجھے بلیک میل کیا دو کروڑ روپے لیے نواز شریف کو میں نے خط لکھا لیکن کوئی جواب نہیں دیا ۔شاہد خاقات عباسی نے صدیق الفاروق اور احسن اقبال کی طرف سے معزرت کی ۔شاہد خاقان نے کہا کہ میں ڈاکٹر صاحب کا بہت احترام کرتا ہو ںان کی پاکستان کے لیے جو خدمات ہیں وہ ہم اس نوعیت کی ہم انہیں عزت نہیں دے سکے۔ڈاکٹر قدیرنے کہا کہ نواز شریف پانچ سال بیٹھے رہے انہوں نے کچھ بھی نہیں کیا ۔ڈاکٹر قدیر نے کہا کہ ایٹھی دھماکہ کرنے کا کریڈیٹ نواز شریف کو جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نہ چور ہیں نہ ڈاکو ہیں محب وطن ہیں ان پر جو الزام لگائے جارہے ہیں اللہ انہیں سرخرو کرے گا ۔میرے نام سے بھارت کانپتا ہے،جب غوری میزائل کاتجربہ کیا تو بھارت کی ماں مر گئی،
بھارتی ائیر چیف نے کہا غوری کے بعد معاملہ پلٹ گیا ہے،بھارتی ائیر چیف نے کہا تھا پاکستان نے لانگ رینج میزائل بنا لیے،بھارتی ائیر چیف نے کہا پاکستان بیٹھے بیٹھے بھارت کو تباہ کر سکتا ہے،بھارت نے کہا غوری کو روکنے کا کوئی طریقہ نہیں،سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ڈاکٹر قدیر کی پاکستان کیلئے بہت خدمات ہیں،ہم ڈاکٹر قدیر کو وہ عزت نہیں دے سکے جو دینی چاہیے تھی،
فخر پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ 4سال میں 5لاکھ مریضوں کا مفت علاج کیا،حکومت نے ہسپتال کیلئے ایک پیسہ نہیں دیا،صدیق الفاروق نے ہمیں بلیک میل کر کے پیسے لیے،صدیق الفاروق نے دھمکی دیکر 2کروڑ روپے لیے،ہم نے نواز اور شہباز کو خط لکھا لیکن کوئی جواب نہیں آیا۔