- الإعلانات -

کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر پولیس وین پر دھماکہ ،5اہلکار زخمی ،1اہلکاروں کی حالت تشویشناک،ہسپتال منتقل ،پولیس

کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر پولیس وین پر دھماکہ ،5اہلکار زخمی ،1اہلکاروں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ۔پولیس کے مطابق منگل کو کوئٹہ کے علاقے مشرقی پاس پولیس لائن کے قریب بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی جارہی تھی کہ اچانک ایک دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 5اہلکار زخمی ہوگئے۔زخمیوں میں اے ایس آئی نور احمد ،طارق ، لیاقت،شاہنواز اور محمد رمضان شامل ہےں ،پولیس اور سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طور پر سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے ۔زخمیوں میں 1 اہلکارکی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ۔دھماکے کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔