- الإعلانات -

ملائشیا نے 18 پاکستانی پائلٹس کو لائسنس درست قرار دے کر بحال کردیا

لاہور: ملائشیا کی سول ایوی ایش اتھارٹی نے 18 پاکستانی پائلٹس کے لائسنس کودرست قرار دے کر انہیں بحال کردیا ہے۔

سی اے اے ایم نے 18 پاکستانی پائلٹس کے لائسنس کی تصدیق کے لیے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کو خط لکھا تھا جس میں ملائیشین ایئر لائن میں کام کرنے والے پائلٹوں کی ڈگریوں اور لائسنس کے حوالے سے تفصیلی جانچ پڑتال اور کلئیرنس طلب کی گئی تھی۔

اس خط کے بعد پائلٹوں کی ڈگریوں اور لائسنس کی مکمل چھان بین کی گئی اور ان 18 پائلٹس کی کلئیرنس رپورٹ ملائیشیا کے سول ایوی ایشن ڈیپارٹمنٹ کو ارسال کی گئی۔ رپورٹ موصول ہونے کے بعد چیف ایگزیکٹیو آفیسر سول ایوی ایشن اتھارٹی آف ملائشیا نے پائلٹس کی بحالی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔