- الإعلانات -

دہشت گردی کےخطرے کے تحت ہائی الرٹ جاری

آرمی چیف کی گےارہ خطرناک دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کے بعدانٹیلی جنس اداروں کی جانب سے جڑواں شہروں مےںہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے ،راولپنڈی اسلام آباد کی اہم عمارتوں سمیت ائیر پورٹ اور تعلیمی اداروں میں دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر سیکورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔آن لائن ذرائع کے مطابق گزشتہ روز آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے گزشتہ روز 11خطر ناک دہشتگردوں جودہشتگردی اور اغوا کی سنگین واردتوں سمیت تعلیمی اداروں اور موصلاتی نظام تباہ کرنے میں ملوث تھے انکے سزائے موت کے پروانے کی توثیق کی تھی جس کے بعد انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے راولپنڈی اور اسلام آباد میں سکےورٹی کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کر دیے گئے ہیں، آن لائن کوموصول ہونے والی تفصیات کے مطابق اسلام آباد کے ریڈ زون اور دونوں بڑے ہوٹلز میں کارروائی ہوسکتی ہے ،جبکہ مین کاروائی سے توجہ ہٹانے کیلئے بڑے تعلیمی اداروں کا نشانہ بنایا جاسکتا ہے ،جن مےںقائد اعظم یونیورسٹی ، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ، نسٹ اور این ڈی یودہشتگردوں کا نشانہ بن سکتے ہےں، جبکہ راولپنڈی میں فوجی ٹاورز ، زرعی یونیورسٹی، کینٹ کا ایک ہوٹل ،اسلام آباد ائیرپورٹ اور اسکے گرد بھی خطرات ہوسکتے ہیں ۔دوسری جانب انٹےلی جنس اداروں کی رپورٹ کے بعد پولےس اور انتظامےہ نے حرکت میں آتے ہوئے جڑواں شہروں میں ہائی الرٹ کرکے سیکورٹی بڑھا دی ہے،سیکورٹی خدشات کے پیش نظر علامہ اقبال یونیورسٹی کے گرد سخت سیکورٹی کر دی گئی ہے،یونیورسٹی کے اطراف، پولیس ، پولیس کمانڈوز اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کر دےا گےا،یونیورسٹی کی جانب جانے والے راستے پر بھی پولیس تعینات ،جبکہ یونیورسٹی کو جزوی طورپر بند کردیا گیا ہے ، باہر کا اسٹاف بھی اندر نہیں آئے گا ،اوریونیورسٹی کے اندر رہائش پزیر اسٹاف کو ہی کام کرنے کی ہدایات کر دی گئ ہیں۔