- الإعلانات -

کسی نے جارحیت مسلط کی توپوری قوت سےجواب دیں گے، آرمی چیف

ٹیکسلا: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ اگرکسی نےجارحیت مسلط کی توپوری قوت سےجواب دیں گے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ہیوی انڈسٹریز ٹٰیکسلا(ایچ آئی ٹی) کا دورہ کیا اور آرمرڈ کور رجمنٹ کو الخالد1 ٹینک حوالگی کی تقریب میں شرکت کی۔

اس موقعے پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ایچ آئی ٹی عالمی معیارکی دفاعی مصنوعات تیارکررہاہے۔ ایچ آئی ٹی خودانحصاری کےحصول میں گرانقدرخدمات انجام دےرہاہے۔ ہماری دفاعی تیاریاں امن کویقین بنانےکیلئےہیں۔ اگر کسی نے جارحیت مسلط کی تو پوری قوت سے جواب دیں گے۔
آرمی چیف نے ایچ آئی ٹی کی کوششوں اورصلاحیتوں پراظہاراطمینان کیا۔ تقریب میں الخالدون ٹینک کی صلاحیتون کاعملی مظاہرہ بھی کیاگیا۔

#COAS visited Heavy Industries Taxila (HIT) today. COAS was chief guest at the handing over ceremony of Tank Al Khalid-1 to Armoured Corps Regiment. Tank Al Khalid-1 is joint venture with friendly countries China and Ukraine. During the ceremony Tank Al Khalid-1 displayed (1/5) pic.twitter.com/3mbqQ5qwxF

— DG ISPR (@OfficialDGISPR) July 28, 2020

آئی ایس پی آر کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق الخالدون ٹینک چین اوریوکرین کےمشترکہ تعاون تیارکیاگیاہے۔ الخالد 1ٹینک پاکستان کا مین بیٹل ٹینک ہے۔ الخالد 1 ٹینک Driver Digital PanelتھرملImaging اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔ دن اور رات میں لڑنے کی صلاحیت رکھنے کے علاوہ جوہری، حیاتیاتی اور کیمیکل حملے کے خلاف اپنا موٴثر دفاع، کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔