- الإعلانات -

پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے بھارت کے سائبر حملے کا سراغ لگا لیا

پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے بھارتی خفیہ ایجنسیوں کے بڑے سائبر حملے کا سراغ لگا کر اسے ناکام بنا دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے پاکستان کے خلاف متعدد سائبر جرائم کا ارتکاب کرنے کی کوشش کی جس میں حکومتی، فوجی افسران کے ذاتی موبائل اور تکنیکی آالات کی ہیکنک شامل ہے۔بیان میں کہا گیا کہ دشمن انٹیلی جنس ایجنسیوں کے متعدد اہداف کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک آرمی نے ایسی سرگرمیوں کو ناکام بنانے کے لیے مزید ضروری اقدامات اٹھائے ہیں، جن میں سائبر سیکیورٹی کے معیاری طریقہ کار (ایس اوپیز) کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی بھی شامل ہے۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ تمام سرکاری محکموں اور اداروں کو غلطیوں کی نشاندہی اور سائبر سیکیورٹی کے اقدامات بڑھانے کے لیے ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے۔