- الإعلانات -

بلیو اکانومی پالیسی سے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی: وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بلیو اکانومی پالیسی تشکیل دینے پر وزارت میری ٹائم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا بلیو اکانومی پالیسی سے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی اور روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا بحری جہاز کے شعبہ کو نئی زندگی دینے کیلئے بلیو اکانومی پالیسی تشکیل دی گئی، یقینی بنائیں گے پاکستان اپنی سمندری صلاحیتوں پر پورا اترے۔

خیال رہے وفاقی وزیر علی زیدی نے نئی شپنگ پالیسی کا اعلان کیا تھا جس میں انہوں نے کہا پاکستانی فلیگ کے حامل جہاز کو برتھنگ رائٹ ملے گا، غیر ملکی کی جگہ پاکستانی فلیگ والے جہاز کو فوقیت دیں گے، پاکستان میں رجسٹر جہاز کو لنگر انداز ہونے کیلئے ترجیج دی جائے گی، نجی شعبے کیلئے جی آر ٹی 25 فیصد کم رکھا۔

علی زیدی کا کہنا تھا پاکستان کی زیادہ تر برآمدات بندر گاہوں سے ہوتی ہے، ماضی میں میری ٹائم سیکٹر کو نظر انداز کیا گیا، بندرگاہ پر پہلے جہاز لگانے کیلئے کرپشن کی جاتی تھی جس کا خاتمہ کر دیا۔