- الإعلانات -

مریم نواز کی وجہ سے نواز شریف کا حال سب کے سامنے ہے: شیخ رشید

لاہور: شیخ رشید نے کہا ہے کہ مریم نواز نے پتھروں والا جلوس نکالا، مریم نواز کی پیشی پر راولپنڈی سے بھی وینز کرایہ پر لی گئیں، مریم نواز کی وجہ سے نواز شریف کا حال سب کے سامنے ہے، حمزہ شہباز کا کیس سنگین ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا اے پی سی کی تاریخ دی تھی، کدھر ہے اب اے سی پی ؟ اپوزیشن کو صرف این آر او چاہیئے، یہ بیان دیتے ہیں کہ نیب کو ختم کر دیا جائے، نیب کو ختم کرنے کا مقصد ان کیخلاف کیسز ختم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہیں نہیں جا رہے، عمران خان عثمان بزدار کے ساتھ کھڑے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا سٹاک ایکس چینج کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے، انڈسٹری چل پڑی، معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے، وزیراعظم نے انسداد کورونا کیلئے بہتر حکمت عملی دی، بھارت میں روزانہ 60 ہزار کورونا کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں، کورونا سے نمٹنے کیلئے سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کامیاب رہی۔

17 وزیر ریلوے نے مزید کہا اگست سے مزید 10 ٹرینیں چلائی جائیں گی، ایم ایل ون تاریخی منصوبہ ہے، اس کا تاریخی افتتاح ہوگا، ایم ایل ون کے افتتاح پر چین سے بڑی شخصیت کی آمد متوقع ہے، ایم ایل ون پاکستان کی تاریخ کا گیم چینجر ہے، ایم ایل ون کا کریڈٹ وزیراعظم اور آرمی چیف کو جاتا ہے، آئی پی پیز میں بجلی کے نرخ کم ہونے جا رہے ہیں۔