- الإعلانات -

بارشیں برسانے والا سسٹم کل شام سے کراچی میں داخل ہونے کا امکان

کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشیں برسانے والا سسٹم کل شام سے کراچی میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، آج اور کل صبح اور شام کے اوقات میں ہلکی بارش اور بوندا باندی متوقع ہے، بدین، تھرپارکر، نگرپارکر، عمر کوٹ ،ٹھٹھہ ، شہید بینظیر آباد اور سکھرمیں بارش ہوگی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ بارشیں برسانے والا سسٹم کل شام سے کراچی میں داخل ہونے کا امکان ہے، شہر میں دو مختلف سمتوں جنوب مغربی اور مغربی ہوائیں چل سکتی ہیں، 72 گھنٹوں کے دوران ہواؤں کی رفتار معمول سے بڑھ سکتی ہیں، اگلے 3 روز کے دوران زیادہ سے زیادہ پارہ 34 سے 36 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے جب کہ آج اور پیر کی رات اور صبح کے وقت بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے اور منگل کو شہر میں معتدل بارش ہونے کا امکان ہے۔