- الإعلانات -

اسلام آباد کے شہریوں کا مطالبہ

اسلام آباد کے شہریوں کا جی سےرےز کے سےکٹروں مےں روڈ انفراسٹرکچر کی بحالی کی طرز پر خستہ حال گلیوں کی از سر نو کارپٹنگ، فٹ پاتھوں کی تعمیر و مرمت اور دیگر شہر ی سہولیات کی ا پ گریڈیشن کا مطالبہ
اسلام آباد ۔ وفاقی دارالحکومت کے شہریوں نے جیسےرےز کے سےکٹروں مےں روڈ انفراسٹرکچر کی بحالی کی طرز پر خستہ حال گلیوں کی از سر نو کارپٹنگ، فٹ پاتھوں کی تعمیر و مرمت اور دیگر شہر ی سہولیات کی ا پ گریڈیشن کا مطالبہ کیا ہے۔ہفتہ کو یہاں اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے محمد بشیر ،محمد نعیم،راجہ ابرار احمد اور دیگر شہریوں نے کہا کہ ہنگا می بنےا دوں پر اور بےک وقت سڑکوں کی بحالی کے کام کا آغاز خوش آئند اقدام تھا لیکن اس کے بعد فٹ پاھوں کی مرمت کا کام جو اس منصوبے کا حصہ تھا اس پر کام سرے سے شروع ہی نہیں کیا گیا اور تمام فٹ پاتھ اور گلیاں خستہ حالی کا شکار ہیں اور بارشوں سے گڑھے بن چکے ہیں جن سے راہگیروں کو مشکلات کا سامنا ہے اس لئے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے میئر اور سی ڈی اے کے چیئرمین سے پر زور مطالبہ ہے کہ اس پر کام فوری شروع کرایا جائے ۔شہریوں نے کہا کہ سی ڈی اے کو پارکوں اور کھیل کے میدانوں کی بحالی کے لئے بھی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے جی سکس کاواحد والی بال گراﺅنڈ لاکھوں کے فنڈز سے اپ گریڈ ہوا اور اب اس کی خستہ حالی کا آغاز ہوگیا ہے ،سی ڈی اے کے دو مالیوں اور ایک سکیورٹی گارڈ جو دیکھ بھال کے لیئے وہاں تعینات تھے ایک عرصہ سے گراﺅنڈ میں نہیں آئے اور کھلاڑیوں کے ایکٹیوٹی سنٹر پر غیر متعلقہ اافراد کا قبضہ ہے جو سی ڈی اے کے بعض افسران کی آشیرباد سے وہاں رہ رہے ہیں،گراﺅنڈ کی بجلی ایک عرصہ سے منقطع ہے اور ایکٹیوٹی سنٹر کے قابضین سٹریٹ لائٹ سے بجلی چوری کر تے ہیں۔ڈائریکٹر سپورٹس سی ڈی اے ندیم حسین ابڑونے اس ضمن میں بتایا کہ ڈائریکٹر سکیورٹی کو اس معاملہ کی چھان بین کے لئے لکھا ہے انھوں نے تا حال کوئی جواب نہیں دیا ان کے اس دعوے کو بھی ایک ماہ سے زائد عرصہ گزر چکا ہے لیکن تا حال صورتحال جوں کی توں ہے۔امجد خان نامی جی سکس کے رہائشی نے بھی ترقیاتی کاموں کے آغا ز کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ دیگر شہری سہولیات کی بہتری جن میں واٹر سپلائی کی پرانی لائنوں کی اپ گریڈیشن ،گلیوں اور فٹ پاتھوں کی مرمت، سیوریج لائنوں کی اپ گریڈیشن اور دیگر بے شمار کام شامل ہیں پر بھی فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔محمد رضوان شفیع نے کہا کہ شہر کی خوبصور تی اور دیگر بنیادی سہولیات کو بہتر بنانے کے لئے بھی ہنگامی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے آئی سیریز کے سیکٹروں بالخصوص انڈسٹریل ایریا سے منسلک سڑکیں انتہائی خستہ حالی کا شکار ہیں۔ سی ڈی اے انتظا میہ نے اس بات کا اعا دہ کیا ہے کہ شہری مسائل کے حل پر بھر پور توجہ دی جائے گی اورانٹرنےشنل سٹےنڈرڈز کے مطا بق ترقیاتی کام کرانے کو یقینی بنایا جا ئے گا تا کہ اسلام آباد کی خوبصورتی کو بحا ل کرنے کے ساتھ ساتھ سہولےات مےں بھی مزےد اضا فہ کیا جاسکے۔حکام نے بتایا کہ سی ڈی اے نے اسلام آباد کے سےورےج سسٹم کی اپ گرےڈےشن اور بحا لی کا بھی فےصلہ کیا ہے جس کے لئے اےک جامع منصوبہ کے تحت سےورےج سسٹم کی بحا لی کےلئے 150ملےن روپے مختص کئے گئے ہےں تاکہ وفاقی دارلحکومت کی بڑھتی ہوئی ضرورےات کو پورا کیا جا سکے جس کے لئے اےک مو ئثر سےورےج سسٹم کا ہونا بے حد ضروری ہے۔ اس منصوبے کے تحت اسلام آباد کا سےورےج اور ڈرےنج سسٹم کو اسلام آباد کی بڑ ھتی ہوئی ضرورےات کے مطا بق اپ گرےڈ کیا جائے گا۔ اس منصوبے کے لئے سی ڈی اے نے ابتدائی طور پر 150ملےن روپے مختص کئے ہےں اور ضرورت پڑنے پر مزےد فنڈز بھی مہیےا کئے جائےں گے۔ سےورےج سسٹم کی اپ گرےڈےشن جاری اپ گرےڈےشن اور تعمےرو مرمت کے منصوبے کا اےک حصہ ہے۔سی ڈی اے انتظامیہ نے متعلقہ شعبوں کو ہداےت کی ہے کہ اس منصوبے کے لئے تمام قواعد و ضوا بط کو جلد از جلد مکمل کیا جا ئے ۔