- الإعلانات -

اٹھارویں ترمیم کے حوالے سے ان پرسن سپریم کورٹ کے سامنے پیش ہوتا رہا

17ججز پر مشتمل سپریم کورٹ لارجر بینچ کے سامنے میں دلائل بھی دیئے ، ایس کے نیازی
اسلام آباد (روز نیوز رپورٹ)ایس کے نیازی نے کہا کہ میں دس سال قبل سپریم کورٹ میں اٹھارویں ترمیم کے حوالے سے گیا اور میں فل کورٹ بینچ جس میں 17جج ہوتے ہیں کے سامنے پیش ہوا وہ مجھے سنتے بھی رہے ۔ اٹھارویں ترمیم کے خلاف میں جو شقیں چیلنج کی تھیں ۔آج بھی سپریم کورٹ پر ویب سائٹ پر جائیں وہاں پر ایس کے نیازی بنام فیڈریشن پٹیشن پڑی ہے لوگ اس بات کی داد دیتے ہیں ۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ اٹھارویں ترمیم آج تک ہماری اسمبلی میں زیر بحث ہی نہیں آئی ۔ اس کی کونسی ترامیم خراب ہیں جس کی وجہ سے ہم معاملات کو بھگت رہے ہیں ۔میں نے اس حوالے سے اپیل بھی کی ۔
ان خیالات کا اظہار روز نیوز کے پروگرام سچی بات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔