- الإعلانات -

حکومت کو جو کامیابیاں ملی ہیں وہ عمران خان کے مرہون منت ہیں

کرونا وائرس پر قابو پانے کیلئے وزیر اعظم عمران خان نے انتھک محنت کی
اسلام آباد (روز نیوز رپورٹ)ایس کے نیازی نے کہا کہ وزیر اعظم خان نیک نیت اور محنتی انسان ہیں ، اللہ تعالیٰ نیت کودیکھتا ہے ، اور ان کی نیت صاف تھی اسی وجہ سے کورونا وائرس کنٹرول ہو گیا ۔لیکن میں کہتا ہوں کہ کوئی کام نہیں ہورہا کوئی بھی ہاورڈ اور آکسفورڈ سے پڑھا ہوا زمینی حقائق نہیں جانتے ۔ جو بھی کامیابیاں مل رہی ہیں یہ صرف لیڈر کی قابلیت اور اس کی نیک نیتی پر منحصر ہے ۔ محنت کوئی نہیں ہوئی عمران خان نے بہت محنت کی روزانہ وہ ٹی وی پر آتے اور عوام کو احتیاطی تدابیر سے آگاہی کراتے رہے ۔
ان خیالات کا اظہار روز نیوز کے پروگرام سچی بات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔