- الإعلانات -

عوام چاہتی ہے صدارتی نظام آئے ، ایس کے نیازی

اسلام آباد (روز نیوز رپورٹ)ایس کے نیازی نے کہا کہ میری بھی رائے ہے آپ کی بھی رائے ہے ، بہت سے لوگوں کی رائے ہے کہ صدارتی نظام ہونا چاہیے ۔اگر صدارتی نظام آتا ہے اور صدر کا الیکشن لڑا جاتا ہے انہیں تین پارٹیوں میں جن میں پیپلز پارٹی ن لیگ اور تحریک انصاف شامل ہے تو سعید مہدی صاحب آپ بتائیں کہ کون جیتے گا ۔مجھ سے ایک جگہ سوال کیا گیا کہ کون جیتے گا تو میں نے کہا کہ اگر صدارتی انتخابات ہوتے ہیں تو عمران خان جیتے گا اور پارلیمانی نظام کے تحت انتخاب ہوتے ہیں تو مریم نواز جیتے گی ۔
ان خیالات کا اظہار روز نیوز کے پروگرام سچی بات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔