- الإعلانات -

کام نہیں ہو رہے ، عوام تکلیف میںہے ، ایس کے نیازی

عمران خان ایماندار اور محتنی آدمی ہیں ، نواز شریف دور میں کام ہو جاتے تھے
اسلام آباد (روز نیوز رپورٹ)ایس کے نیازی نے کہا کہ عمران خان کی وڈلیوری نہیں ہے جو نواز شریف کرتے تھے ، کام نہیں ہو رہے ۔ لوگوں کو اس سے کوئی غرض نہیں کہ کون کیا کھا گیا ہے عوام کو اس سے غرض ہے کہ اشیاء ضروری مہنگی نہیں ہونی چاہیے ۔لیکن ادارے بند پڑے ہیں عمران خان نے تعمیراتی حوالے سے وہ پیکیج دیا جو دنیا میں کوئی نہیں دے سکتا ۔لیکن کوئی کام نہیں کرتا ۔نواز شریف کے دور میں کام ہو جاتے تھے ۔عمران خان ایماندار اور محنتی آدمی ہیں لیکن زمینی حقائق یہ ہیں کہ کام نہیں ہو رہے لوگوں کو بڑی تکالیف ہیں
ان خیالات کا اظہار روز نیوز کے پروگرام سچی بات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔