- الإعلانات -

ایس کے نیازی سب سے باخبر صحافی ہیں،رحمان ملک

سچی صحافت کے علمبردار ہیں، چیئرمین سینیٹ داخلہ کمیٹی کی گفتگو
اسلام آباد(نامہ نگارٰ) چیئرمین سینیٹ داخلہ کمیٹی رحمان ملک نے کہا ہے کہ چئیرمین پاکستان میڈیا گروپ اور چیف ایڈیٹر روزنامہ پاکستان ایس کے نیازی ملک کے سب سے باخبر صحافی اور سچی صحافت کے علمبردار ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر ایس کے نیازی کو کمیٹی اجلاس میں خوش آمدید کہتے ہوئے کیا۔ رحمان ملک نے مزید کہا کہ ایس کے نیازی سب سے باخبر صحافی ہیں جب میں ڈی جی ایف آئی اے کا افیسر تھا ایس کے نیازی سے شناسا ہوں۔اس موقعے پر اراکین کمیٹی نے سردار خان نیازی سے ملاقات کی اور پاکستان میڈیا گروپ کی پالیسیوں کی ستائش کی۔