- الإعلانات -

شہبازخاندان کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس میں وعدہ معاف گواہ سامنے آگئے

لاہور: شہباز شریف خاندان کے خلاف قومی احتساب بیور کی جانب سے دائر کیے گئے منی لانڈرنگ ریفرنس میں وعدہ معاف گواہ سامنے آگئے۔

نیب نے شہبازشریف خاندان پر جرم ثابت کرنے کےلیے گواہوں کی طویل فہرست تیار کی ہے۔ دستاویزات کے مطابق منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف خاندان کے خلاف کل 110گواہ نیب کے موقف کی تائید کریں گے۔

دست یاب دستاویز کے مطابق نیب کے گواہوں میں ،مختلف بینکوں کے نمائندے، ایف بی آر ،پٹواری اور دیگر سرکاری محکموں کے افراد شامل ہیں۔ نیب کے گواہوں میں نیب کے اسٹنٹ ڈائریکٹر،انویسٹی گیشن آفیسر بھی شامل ہوں گے۔

شہباز شریف خاندان کے خلاف چار وعدہ معاف بھی نیب کے موقف کی تائید کریں گے۔وعدہ معاف گواہوں میں مشتاق چینی،یاسر مشتاق ،شعیب قمر اور محبوب علی شامل ہیں۔ واضح رہے نیب نے شہباز شریف خاندان کے خلاف 7ارب 35کڑور کی منی لانڈرنگ کا ریفرنس دائر کررکھا ہے۔