- الإعلانات -

موٹر وے کیس، بزدار ذمہ دار وہ ذمہ داری نبھانے میں ناکام رہے سی سی پی او کو استعفیٰ دینا چاہیے،آ منہ مسعود،،،کورل

سی سی پی او کا بات کرنے کا سٹائل بہت غلط ہے، حکومت کا کام ڈیلور کر نا ہے ، کنٹینر والا ویژن نہیں چلے گا، حکومت نے اپنے آپ کو پروف کرنا ہے

عوام کو انصاف دینا ہے ، عمران خان کو چاہیے کہ خواتین کو تحفظ فراہم کریں، بڑھتی ہوئی نوجوان نسل کی تربیت اچھی کرنا ہے
مجرم کو فوری طور پر انجام تک پہنچانا ضروری ہے ، بزدار بالکل گم سم ہوئے ہیں،بزدار کے کے استعفے کا ہم مطالبہ کرتے ہیں،سچی بات میں گفتگو

اسلام آباد(روزنیوزرپورٹ) چیئر پرسن مسنگ پرسن آمنہ مسعود جنجوعہ نے روزنیوز کے پروگروام ” سچی بات ” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لڑکیاں اور خواتین گھر میں تو نہیں بیٹھ سکتیں ، کمیشن کیا ہے ، معذرت کے ساتھ کہنا پڑ تا ہے ، عثمان بزدار ذمہ دار ہیں، اور وہ ذمہ داری نبھانے میں ناکام رہے ہیں، سی پی او کو استعفیٰ دینا چاہیے ، سی سی پی او کا بات کرنے کا سٹائل بہت غلط ہے، زیادہ ذمہ دار وزیر اعلیٰ بزدار ہیں، حکومت کا کام ڈیلور کر نا ہے ، کنٹینر والا ویژن نہیں چلے گا، حکومت نے اپنے آپ کو پروف کرنا ہے ، عوام کو انصاف دینا ہے ، عمران خان کو چاہیے کہ خواتین کو تحفظ فراہم کریں، بڑھتی ہوئی نوجوان نسل کی تربیت اچھی کرنا چاہیے ، ایک سوال کے جواب میں آمنہ مسعود جنجوعہ نے کہا کہ مجرم کو فوری طور پر انجام تک پہنچانا ضروری ہے ، بزدار بالکل گم سم ہوئے ہیں، ان کے استعفے کا ہم مطالبہ کرتے ہیں۔