- الإعلانات -

سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر راجا علی اعجاز کا روز نیوز چینل کی کارکردگی پر خراج تحسین۔

ریاض (بیورو رپورٹ) دارلحکومت ریاض کے سفارتخانہ پاکستان میں سفیر پاکستان راجا علی اعجاز سے روز نیوز سعودی عرب کے بیوروچیف/ اینکر پرسن ملک ندیم شیر کی ملاقات ہوئ۔

ملاقات میں بیوروچیف روز نیوز نے سفیر پاکستان سے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل سمیت مختلف ایشوز پر بات چیت کی۔

بیوروچیف روز نیوز نے کورونا وائرس کے دوران تارکین وطن کی پاکستان واپسی ، میتوں کی جلد از جلد وطن روانگی سمیت دیگر مسائل کو حل کرنے پر سفیر پاکستان اور سفارتخانہ پاکستان کے قونصلر عملے کی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ روز نیوز کی ٹیم نے جن تارکین وطن کے مسائل کو اجاگر کیا اسکو سفارتخانہ پاکستان نے بخوبی انداز سے نا صرف حل کیا بلکہ تارکین وطن کو ہر طرح سے تعاون بھی کیا۔ جس کےلیے روز نیوز کی ٹیم سفارتخانہ پاکستان کی شکر گزار ہے۔

سفیر پاکستان راجا علی اعجاز کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہماری اولین ترجیح ہوتی ہے کہ کسی بھی صورت میں تارکین وطن کے مسائل کو حل کیا جائے اور اس حوالے سے سمندر پار وزیر ذلفی بخاری سمیت فارن آفس اور پرائم منسٹر آفس بھی ہمارے ساتھ آن بورڈ رہا ہے خصّوصاً کووڈ19 کے دوران روزانہ کی بنیاد پر حکومت پاکستان اپڈیٹ رہتی تھی اور انہی رابطوں کی بدولت پاکستانیوں کی وطن روانگی سمیت دیگر مسائل کو حل کیا گیا۔
سفیر پاکستان کا قونصلر سروسز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی تعداد کے حوالے سے دیکھا جائے تو سعودی عرب دنیا کا سب سے بڑا چیپٹر ہے اور روزانہ کی بنیاد پر سفارتخانہ پاکستان 1000 کے قریب تارکین وطن کو قونصلر سروس مہیا کررہا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ تارکین وطن کے ساتھ ہر طرح سے تعاون کیا جائے تاکہ کسی کو کوئ مسئلہ درپیش نا رہے۔
… سفیر پاکستان راجا علی اعجاز مزید کہنا تھا کہ صحتمند صحافت معاشرے کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے، اور یہ کام کسی بھی ادارے میں تجربہ کار شخص ہی کرتے ہیں مجھے خوشی ہے کہ "روز نیوز” اور روزنامہ "پاکستان” کا نام ان صحتمند صحافتی کردار کا اہم حصہ ہے
انہوں نے روز نیوز پر عمدہ اور ذمہ دارانہ صحافت اور سعودی عرب کے حوالے سے مختلف پروگرامز آن ایئر کئے جانے کے ساتھ ساتھ معیاری اور پروفیشنل رپورٹنگ پر چیئرمین روز نیوز ٹی وی اور پاکستان گروپ آف پیپرز ایس کے نیازی اور انکی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور روز نیوز چینل کو خراج تحسین پیش کیا۔
ملاقات کے آخر میں بیوروچیف روز نیوز سعودی عرب ملک ندیم شیر نے سفیر پاکستان کو مختلف پروگرامز کی ریکارڈنگ بھی پیش کی اور ادارے کی طرف سے Souvenir تحفتاً پیش کیا۔۔۔۔۔جس پر سفیر پاکستان نے "روز نیوز ” کا شکریہ ادا کیا۔