- الإعلانات -

ظلم کیخلاف آواز بلند کرتے رہینگے چاہے جان ہی کیوں نہ چلی جائے

برائی کی بہت زیادہ تشہیر بھی غلط ہوتی ہے ، مجرم کو پکڑیں اور سخت سزا دیں ، آمنہ مسعود جنجوعہ
اسلام آباد (روزنیوزرپورٹ)چیئرپرسن مسنگ پرسن آمنہ مسعود جنجوعہ نے روز نیوز کے پروگرام ” سچی بات ” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی ایشوز ہوتے ہیں انہیں قانون سازی کے تحت حل کرنا ہوتا ہے ، مسائل نہ ہو تو مشکلات پیدا ہوتی ہیں، ہم شرمندہ ہیں، کہ بچوں کو نہیں بچا پا رہے ہیں، ہم بالکل بے بس ہوتے ہیں، ہمارے ساتھ اللہ کا سہارا ہے ، ظلم کیخلاف آواز بلند کرتے رہنا چاہئے ، اس میں ہماری جان ہی کیوں نہ چلی جائے ، بہت سے ایسے لوگ ہیں، جو بار بار جرائم کر رہے ہیں، برائی کی بہت زیادہ تشہیر بھی غلط ہوتی ہے ، مجرم کو پکڑیں اور سخت سزا دیں ، باتیں بہت ہیں، لیکن ایکشن کوئی نہیں، مجرموں کو کھلی چھوٹ ہے ، وہ جرم کرتے جا رہے ہیں، نوجوان نسل کی بہتر تعلیم و تربیت کی ضرورت ہے ، جو لوگ جرم کررہے ہیں، بچن سے تربیت میںکمی ہوتی ہے ، لہذا ایسے ملزمان کا نفسیاتی علاج ضروری ہے ، دینی تربیت کرنا ہو گی ۔