- الإعلانات -

مو ٹر وے کیس جیسے ملزمان کو سرعام گولیاں ماری جائیں

پارلیمنٹ کا کردار بھی ایسا چل رہاہے کہ ان ملزمان کو سزا نہیں مل رہی ،سنیٹر انوار الحق
اسلام آباد (روزنیوزرپورٹ)سنیٹر انوار الحق نے روزنیوز کے پروگرام ” سچی بات ” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج جو قانون پاس ہوا وہ ملک و قوم کیلئے لازمی تھا، اب اپوزیشن کے گرد گھیرا تنگ ہو گیا، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں جو گھنائونے جرائم ہوتے ہیں، اس پر بات کی ہے ، کہ سزائوں کا تناسب بہت کم ہے ، انصاری صاحب کے دکھ کو ہم سمجھتے ہیں، میں کہتا ہوں کہ یہ درندے ہیں، کتے سے بھی بد تر ہیں، اس معاشرے میں جو نظام ہے پارلیمنٹ کا کردار بھی ایسا چل رہاہے کہ ان ملزمان کو سزا نہیں مل رہی ، میں سر عام پھانسی کا قائل ہوں، ان کو سر عام گولیاں ماری جائیں، میں سخت سزائوں کا اس لئے حامی ہوں مظلوم پر جو ظلم ہوتا ہے شاید ان کا در کم ہو جائے، اصل مظلوم ہے جس پر ظلم ہو باقی سب تماش بین ہیں۔