- الإعلانات -

ساڑھے تین ارب آئے ہیں ، اس میں سی ڈی اے کا کمال نہیں

اس کا تمام کریڈٹ وزیر اعظم کے بیان کو جاتا ہے،روز نیوز کے پروگرام ’’سچی بات ‘‘ میں گفتگو

اسلام آ باد (روز نیوز رپورٹ) ایس کے نیازی نے کہا کہ عمران خان نیک محنتی ہیں لیکن ڈیلوری کچھ بھی نہیں ، راولپنڈی میں سڑکوں کے مسائل ، آج سی ڈی اے اس لئے اچھی ہوئی کہ وزیر اعظم نے کہا کہ وہ کنسٹرکشن پر نہیں پوچھیں گے ، ساڑھے تین ارب آئے ہیں ، سی ڈی اے کچھ نہیں کر رہا ہے ، سی ڈی اے کا کوئی کمال نہیں ، یہ عمران خان کی پالیسی کاکمال ہے کہ کنسٹرکشن پر نہیں پوچھیں گے،روزنیوز کے پروگرام ’’ سچی بات ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں کہتا ہوں ان کو آئی ایم ایف سے قرضہ نہیں لینا پڑے گا ، سی ڈی اے کو کنٹرول کریں ، ریکوڈک کو دیکھ لیں ۔