- الإعلانات -

سیاست دان ایک دوسرے کو گرانے کے بجائے عوامی مسائل پر توجہ دیں ، وسیم بادامی

مطالبات شارٹ ٹرم ہیں ، جو ختم ہو جائیں گے ، نواز شریف کی تقریر کا جو کنٹنٹ تھا اس نے بہت سے لوگوں کو ان کے خلاف کر دیا

اسلام آباد (روزنیوزرپورٹ)اینکر پرسن وسیم بادامی نے کہا کہ مجھے ایسا لگا ہے اپوزیشن ایک صف میں نظر آئی ، اس مرتبہ بہت کچھ کہہ دیا ، مطالبات شارٹ ٹرم ہیں ، جو ختم ہو جائیں گے ، نواز شریف کی تقریر کا جو کنسٹنٹ ہیں ، اس سے انہوں نے بہت سے لوگوں کو خلاف کر دیا ، عمران خان کہتے ہونگے کہ اب نواز شریف نے جس کیخلاف بات کی وہ جانے ، حمید گل نے بتایا تھا کہ آئی جے آئی بنائی ، پریشان کن بات ہے کہ ماضی کا ذکر کرنے سے کیا فائدہ ، کہ ماضی میں ایسا ہوتا رہا، اور اب بھی ایسا ہو رہا ہے ، روزنیوز کے پروگرام ’’ سچی بات ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومتیں کس نے گرائیں مگر کس کے ذریعے گرائی گئیں ، سول سپریسی لازمی ہے ، گڈ گورننس ہو گی تو وہ ماحول نہیں بن پائے گا، سمجھ نہیں آرہا ہے ، اولین ترجیح آٹا ، روٹی ، پانی ہونا چاہئے ، کہ ایک دوسرے کو گرانے میں مصروف رہیں ، انہوں نے کہا کہ صرف عمران خان کی نیک نیتی سے کام نہیں چلے گا، کام بھی کرنا پڑے گا ۔