- الإعلانات -

وزیر اعظم اچھی اور تجربہ کار ٹیم ساتھ رکھیں ،ایس کے نیازی

بلاول کا قول درست اگر فعل بھی اسی طرح ہو گا تو ٹھیک مگر قوم و فعل میں تضاد ہوتا ہے

اسلام آ باد (روز نیوز رپورٹ) لیڈر کی نیت صاف ہونے سے کرونا کے مسائل پر قابو پا لیا ، عمران خان نے کرونا کیلئے کچھ نہ کیا، ان کی نیت صافتھی ، اس لئے اللہ نے ان کا ساتھ دیا، اچھی اور تجربہ کار ٹیم ساتھ رکھیں ، اور عوامی مسائل کو حل کر نے پر توجہ دیں ،ایس کے نیازی نے روزنیوز کے پروگرام ’’ سچی بات ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول کا قول درست اگر فعل بھی اسی طرح ہو گا تو ٹھیک مگر قوم و فعل میں تضاد ہوتا ہے ، فضل الرحمان قابل احترام ہیں ، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میڈیا تو ختم ہو چکا ہے ، حکومت نے ایک دو چینل پکڑ لئے ہیں ، عمران خان میرے اخبار میں کالم لکھتے رہے ہیں ، مگر وہ ریٹنگ دیکھتے ہیں ، 6000کیبل اور 6کروڑ ٹی وی مالکان ہیں ، اپوزیشن نے درست کہا کہ میڈیا کو رگڑ دیا ہے ۔