- الإعلانات -

صدارتی نظام اگر عوام کے لئے اچھا ہے تو ایوان میں بحث کریں

عوام کیلئے وہ نظام لائیں جو اس کے مفاد میں ہو ،روز نیوز کے پروگرام’’ سچی بات ‘‘ میں گفتگو

اسلام آ باد ( روز نیوز رپورٹ) عمران خان محب وطن ہے ، مگر کچھ کر نہیں پا رہے ، دو سال گزر چکے گھر کدھر، نوکریاں کدھر ہیں ، لا ء آف لنڈ کے اہتمام تک حالات درست نہیں ہو سکتے ، ادارے درست کرنے کی ضرورت ہے ، کرپشن ختم نہیں ہوئی، ریٹ مزید بڑھ گئے ، ماضی پر تو دوڑ رہے ہیں ، موجودہ کرپشن کو کنترول کریں ، یہ سیاستدان عسکری قیادت کے سامنے خود جا کر منتیں سماجتیں کرتے ہیں ، سب قومی مفا د کے بل منظور کرائے گئے ہیں ، ایس کے نیاز ی نے روزنیوز کے پروگرام ’’ سچی بات ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی سے استعفے دیں یا پھر اے پی سی توڑ دیں ، پریس کانفرنسوں سے سب اچھا لیکن کام کچھ نہیں ہو رہا ، افتتاح کرنا چھا مگر عمل نظر نہیں آرہا ہے ، واحد عمران خان وزیر اعظم ہے جس کو فوج اور سپریم کورٹ کی حمایت حاصل ہے ، یہ دونوں ادارے عمران خان کو ایماندار آدمی سمجھتے ہیں ، واحد وزیر اعظم ہیں جس کو تین چیف جسٹس صاحبان صادق اور امین کہہ چکے ہیں ، صدارتی نظام اگر عوام کے لئے اچھا ہے ، ایوان میں ڈسکس کریں ، اٹھارویں ترمیم کی کلاز ڈسکس کریں ، عوام کیلئے وہ نظام لائیں جو عوام کے مفاد میں ہو ، لیڈر کی نیت صاف ہونے سے کرنا کے مسائل پر قابو پا لیا ، عمران خان نے کرونا کیلئے کچھ نہ کیا، ان کی نیت صافھ تھی ، اس لئے اللہ نے ان کا ساتھ دیا، اچھی اور تجربہ کار ٹیم ساتھ رکھیں ، اور عوامی مسائل کو حل کر نے پر توجہ دیں صدارتی نظام