- الإعلانات -

وزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات نے 4کھرب 58ارب 26کروڑ روپے جاری کر دیئے

وزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات نے مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 4کھرب 58ارب 26کروڑ روپے جاری کر دیئے.

وزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات نے رواں مالی سال 2015-16ءکے سرکاری شعبوں کے ترقیاتی پروگراموں میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 4کھرب 58ارب 26کروڑ29لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ حکومت نے رواں مالی سال کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی کاموں کے لئے 7کھرب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے لئے 13ارب 10کروڑ، عارضی طور پر بے گھر ہونیوالے افراد کی بحالی کے لئے 65کروڑ 54لاکھ، پاکستان ہزاریہ ترقیاتی اہداف کے لئے 20ارب، سیفران/فاٹا کے لئے 19ارب 1کروڑ، گلگت بلتستان بلاک کے لئے 9ارب 12کروڑ، اے جے کے بلاک کے لئے 13ارب 77کروڑ، واپڈا پاور سیکٹر کے لئے ایک کھرب ایکک ارب 83کروڑ32لاکھ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے لئے 65ارب 16کروڑ، پانی و بجلی ڈویژن کے لئے 21ارب 50کروڑ، ٹیکسٹائل انڈسٹری ڈویژن کے لئے 5کروڑ 20لاکھ، سپارکو کے لئے 50کروڑ، شماریات ڈویژن کے لئے 23کروڑ، سائنس ٹیکنالوجیکل ریسرچ ڈویژن کے لئے ایک ارب 4کروڑ، ریونیو ڈویژن کے لئے 30کروڑ، ریلویز ڈویژن کے لئے 25ارب78کروڑ، پورٹس اینڈشپنگ کے لئے 40کروڑ، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے لئے 23ارب 47کروڑ، ملک میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کے لئے 17ارب 72کروڑ، نیشنل فوڈ سیکیورٹی ریسرچ کے لئے 84کروڑ، داخلہ ڈویژن کے لئے 14ارب 58کروڑ، ہائرایجوکیشن کمیشن کے لئے 14ارب، فنانس ڈویژن کے لئے 6ارب 50کروڑ، ڈیفنس ڈویژن کے لئے ایک ارب 16کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردئیے ہیں۔ پلاننگ کمیشن ایک خاص طریقہ کار کے تحت سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں کے لئے فنڈز جاری کر رہا ہے۔