- الإعلانات -

نواز شریف کی اپنی شہباز کی اپنی سوچ ہے،پارٹی میں اختلاف نہیں

مریم نواز کا اے پی سی میں بیٹھنے کا مقصد یہ تھا یہ تاثر نہ جائے وہ کہیں پیچھے ہیں ،رانا تنویر

اسلام آ باد ( روز نیوز رپورٹ ) روزنیوز کے پروگرام ’’ سچی بات ‘‘ میں ایس کے نیازی کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر نے کہاووٹ بنک نواز شریف کا لیکن شہباز شریف بھی پارٹی کے صدر ہیں ، پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ، شہباز شریف کی اپنی سوچ ہے ، نواز شریف کی اپنی سوچ ہے آپ نے کہا کہ مریم نواز کا اے پی سی میں بیٹھنے کا مقصد یہ تھا یہ تاثر نہ جائے وہ کہیں پیچھے ہیں ، مریم نواز کی اپنی اہمیت ہے ، پارٹی میں چھوٹی چھوٹی باتیں ہیں ، نواز شریف کی اپنی ایک سوچ ہے ، شہباز شریف کی اپنی سوچ ہے ۔