- الإعلانات -

علیم خان نے پانامالیکس میں آف شور کمپنیوں میں نام آنے پر اپنی کمپنی کا اعتراف کر لیا

کسی صورت عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا‘چاہے مجھے گرفتار کرا لیں ،مقدمات کرادیں یا ایف بی آر اور نیب میں کیسز چلا دیں‘ میں اس کمپنی کو پہلے ہی اپنے اثاثوں میں ڈکلیئر کر چکا ہوں‘وزیراعظم اور ان کے اہلخانہ کو چیلنج کردیا ہے کہ میں اپنے بیرون ملک اثاثہ جات فروخت کرکے پاکستان لے آتا ہوں آپ بھی لے آئیں‘ ہرسال کمپنی کے اثاثے کو ظاہر کرتاہوں‘ میرے لندن میں چار فلیٹس ہیں ،جن کے بارے میںپہلے ہی بتا چکا ہوں، کمپنی کے آدھے شیئرز میرے نام پر جبکہ اور آدھے میری اہلیہ کے نام پر ہیں‘جس نے حساب کرنا ہے ، آکر کرلے ‘پر یس کا نفر نس