- الإعلانات -

پنجاب میں کالعدم تنظیموں کے خلاف کریک ڈاؤن

پنجاب پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی مدد سے گزشتہ 2 روز میں صوبے بھر سے کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 182 کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ کالعدم لشکر جھنگوی اور سپاہ محمد سے تعلق رکھنے والے 500 افراد کی فہرست حساس اداروں اور سی ٹی ڈی کے خفیہ محکمہ نے مشترکہ طور پر تیار کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ریجنل پولیس افسران (آر پی اوز) کی کانفرنس کے دوران یہ طے پایا تھا کہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں کالعدم تنظیموں کے سرگرم کارکنوں کو گرفتار کیا جائے گا جس پر ان کے خلاف کارروائی کا آغاز ہوا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ صوبے بھر میں مختلف کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیم کے 182 افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ صوبائی دارالحکومت لاہور سے کالعدم لشکر جھنگوی اور سپاہ محمد کے 39 کارکنوں کو گرفتار کرکے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ اطلاعات تھیں کہ گرفتار کیے جانے والے کالعدم تنظیموں کے کارکنوں کا تعلق اہم دہشت گرد تنظیموں سے ہے۔ ایک سوال کے جو