- الإعلانات -

صنعت و پیداوار ڈویژن کے 62کروڑ 99لاکھ روپے کے فنڈز جاری

صنعت و پیداوار ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے62کروڑ 99لاکھ روپے کے فنڈز جاری
اسلام آباد ۔10مئی (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات نے رواں مالی سال 2015-16ءکے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں صنعت و پیداوار ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 62کروڑ 99لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دئیے ہیں۔ حکومت نے رواں مالی سال میں اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموںکے لئے 79کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے پاکستان جیمز جیولری ڈویلپمنٹ کمپنی کے لئے 9کروڑ 74لاکھ، گدانی اور پنی میں سول ورکس کے لئے ایک کروڑ 86 لاکھ، بوستان انڈسٹریل اسٹیٹ کےلئے 2کروڑ 50لاکھ، سوات میں سلک کلٹر کے لئے ایک کروڑ 75لاکھ، حیدر آباد انجینئرنگ سپورٹ کے لئے 5کروڑ، بلوچستان میں ایس ایم ای کے لئے 5روڑ، سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سنٹر کے لئے 13کروڑ 37لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کر دئیے ہیں۔