- الإعلانات -

سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی بازیاب

سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کو افغانستان کے صوبے غزنی سے بازیاب کرالیا گیا
اسلام آباد ۔ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کو بازیاب کرالیا گیاہے۔پی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم کے بیٹے کو افغانستان کے صوبے غزنی سے بازیاب کرایا گیا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی ٹویٹ کے ذریعے علی حیدر گیلانی کی بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ علی حیدر گیلانی کی بازیابی کی خبر کی تصدیق افغان سفیر نے کی ہے۔رپورٹ کے مطابق افغان سیکیورٹی فورسز نے افغانستان کے صوبہ غزنی میں طالبان کے خلاف آپریشن کیا۔جس کے دوران ان کی بازیابی عمل میں آئی۔ واضح رہے کہ علی حیدر گیلانی کو 9 مئی 2013 کو ملتان سے اغوا کیا گیا تھا۔