- الإعلانات -

حکومت احتساب کی آڑ میں جمہوریت کے خلاف کسی قسم کی سازش برداشت نہیں کرے گی،عبدالقادر بلوچ

اسلام آباد ۔ اریاستوں اور سرحدی علاقہ جات (سیفران) کے وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت احتساب کی آڑ میں جمہوریت کے خلاف کسی قسم کی کوئی سازش برداشت نہیں کرے گی۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حزب اختلاف کی جماعتوںکو جمہوری روایات کے دائرہ کار کے اندر رہتے ہوئے اپنے مطالبات پیش کرنے چاہئیں۔ وزیر نے کہا کہ ہمارے خیال میں حزب اختلاف کے ساتھ کمیشن کی ٹرمز آف ریفرنس (ٹی او آرز) کے مسئلہ پر بھی مذاکرات ہونے چاہئیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ قرضوں کی معافی سمیت تمام کیسز کی بھی تحقیقات کی جانی چاہئیں۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے خود کو احتساب کے لئے پہلے ہی پیش کردیا ہے تاہم اس کے باوجود حزب اختلاف صرف وزیراعظم کو ہی اپنا ہدف بنا رہی ہے۔