- الإعلانات -

افغانستان سمجھ گیا کہ جب تک پاکستان افغانستان ایک پیچ پر نہیں ہونگے مسائل حل نہیں ہونگے ،پروگرام سچی بات میں گفتگو

اسلام آباد(روزنیوزرپورٹ)مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجا الحق نے پروگرام’’ سچی بات ‘‘ میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ افغان مسئلہ پر اچھی پیش رفت ہوئی ہے، عبد اللہ عبد اللہ کے پاکستان بارے خدشات رہے ، وب وہ دور ہو گئے ہیں ، اچھی بات ہے کہ پاکستان ، افغانستان قیام امن کیلئے مل کر چل رہے ہیں ، پاکستان میں جو بھی دہشتگردی ہو رہی تھی وہ افغانستان سے ہو رہی تھی، اب پاکستان ، افغانستان کیلئے ضروری ہے کہ امن پر کام کیا جائے ، افغانستان کی تجارت زیادہ پاکستان سے ہی ہوتی ہے ، افغانستان سمجھ گیا کہ جب تک پاکستان افغانستان ایک پیچ پر نہیں ہونگے مسائل حل نہیں ہونگے ، بھارت اس سے باہر ہو گیا، افغانستان طالبان کے جو مذاکرات ہوئے اس میں اداروں ، فوج اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کا کردار ہے، وزیر اعظم کو بھی پھر وپر کریڈٹ دیتا ہوں ، عمران کان نے اقوام متحدہ سے خطاب میں سب ایشوز کو بہترین طریقہ سے پیش کیا، انشاء اللہ کشمیر حل ہو گا ، اور کشمیریوں کی خواہش کے مطابق یہ مسئلہ حل ہو گا