- الإعلانات -

حکومت کی سکول کھولنے کے حوالے سے پالیسی درست ہے،جنرل (ر)جوا د انصاری

ویکسین تیار ی کے مراحل میں ہے، اگلے چھ یا آٹھ ماہ میں کسی ویکسین کے آنے امید نہیں

اسلام آباد (روزنیوز رپورٹ)پرنسپل فوجی فاءونڈیشن میڈیکل کالج جنرل (ر)جوا د انصاری نے کہا کہ ہم نے ایک کالج 16ستمبر کو کھل دیا ، میرا خیال ہے حکومت کی سکول کھولنے کے حوالے سے پالیسی درست ہے ، کیسز کم آرہے ہیں ، معمولی کیسز ہیں ، جو دو تین ما ہ میں ٹھیک ہو جاتے ہیں ، اللہ کرے گا کہ حکومت کا یہ فیصلہ درست ثابت ہو گا، ویکسین تیار ی کے مراحل میں ہے، اگلے چھ یا آٹھ ماہ میں کسی ویکسین کے آنے امید نہیں اور یہ بھی نہیں کہا جاسکتا کہ وہ کتنے عرصے تک اثر رکھے گی ، پروگرام ’’سچی بات ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پر اللہ کی بڑی مہربانی ہے کہ جس طرح دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قوم نے اچھا رسپانس دکھایا اسی طرح کرونا کے حوالے سے بھی وعام نے بہت تعاون کیا ہے ، جو کہ قابل تعریف ہے ۔