- الإعلانات -

فواج پاکستان عوام کی حامی ہے ، عوام سے محبت کرتے ہیں ،ایس کے نیازی

عوام چاہے گی تو اسٹبیلشمنٹ بھی عمران خان کے ساتھ نہیں ہو گی،سچی بات میں گفتگو
اسلام آباد (روزنیوزرپورٹ)جب عوام چاہے گی تو اسٹبیلشمنٹ بھی عمران خان کے ساتھ نہیں ہو گی ، کپتان کو چاہے عوام کو سہولیات دے ، افواج پاکستان عوام کی حامی ہے ، عوام سے محبت کرتے ہیں ، عوام سڑکوں پر نکلے اس وقت سے بچیں ، رات کو صدر مملکت کا کھانا تھا، میں نے کہا کہ عمران کے علاوہ کوئی چوائس نہیں ، زاہد جھنگوی کے پروگرام بہت اچھا ہے ، اس نے فقیروں کے حوالے سے پروگرام کیا، جس کی پندہ ، سولہ ہزار تنخواہ ہے وہ کدھر جائے ، سفید پوش لوگ بھیک مانگ رہے ہیں ، یہ سب دیکھ کر میری آنکھوں میں آنسو ہونگے ، ان مسائل کی جانب حکومت کو توجہ دینا ہو گی ، ان کو حل کرنا ہو گا، ہر قدم پر مسائل ہیں ، اس وقت کو نہیں آنے دینا چاہئے کہ عوام سڑکوں پر نکل آئے ، اگر ایسا ہو گیا تو پھر عوام کو کوئی بھی قابو نہیں کر سکتا ۔