- الإعلانات -

کراچی: ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 6 شادی ہال اور 103 ریسٹورنٹ بند

حکومت نے کورونا وائرس کے پروٹوکولز اور صحت حوالے سے ہدایات پر عمل نہ کرنے پر کراچی میں کم از کم 6 شادی ہال اور 103 ریسٹورنٹ بند کر دیے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) سے جاری بیان میں کہا گیا کہ گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور اسلام آباد کی حدود سمیت تمام صوبوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صحت اور حفاظتی اقدامات کے حوالے سے ہدایات پر عملدرآمد کریں۔

بیان میں کہا گیا کہ حکام کو کہا گیا ہے کہ وہ خلاف ورزی کی صورت میں خصوصاً ریسٹورنٹ اور شادی ہال کے خلاف کارروائی کریں کیونکہ یہ دونوں مقامات وائرس کے مرکز کے فطور پر ابھر کر سامنے آرہے ہیں۔‎

انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ان ڈور ریسٹورنٹ اور شادی ہالوں کی وجہ سے وائرس زیادہ پھیل رہا ہے، این سی او سی نے تمام صوبوں اور اکائیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان مقامات پر ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروائی عمل میں لائیں۔

انہوں نے کہا کہ چند افراد کو غیرذمے داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسروں کی جانوں کو خطروں یں ڈالنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز صوبائی انتظامیہ کی جانب سے انتباہ جاری کے جانے کے بعد قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر 60 ریسٹورنٹ اور 4 شادی ہال سیل کر دیے گئے تھے۔

کمشنر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حکام نے شرقی، غربی، جنوبی، وسطی، ملیر اور کورنگی سمیت متعدد اضلاع میں 177 ریسٹورنٹ اور 50شادی ہال کا دورہ کیا۔

سب سے زیادہ 29ریسٹورنٹ ضلع وسطی میں سیل کیے گئے جبکہ وسطی اور کورنگی ضلع میں میں دو دو شادی ہال بھی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بند کر دیے گئے۔

حکام نے ضلع وسطی اور میں تین میرج ہال اور ضلع شرقی میں 15 ریسٹورنٹس کو وارننگ جاری کردی ہے۔

کراچی میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا ہے اور 30ستمبر کو این سی او سی کے اجلاس میں بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔

ایک دن قبل حکومت سندھ نے شہر کے چند اضلاع اور علاقوں سے رپورٹ ہونے والے کیسز کے نتیجے میں منی اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا تھا۔

ضلع جنوبی کے دو علاقوں کو تازہ ہاٹ اسپاٹ قرار دے کر وہاں منی اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ عمل میں لایا گیا تھا جبکہ اس کے علاوہ ڈی ایچ اور صدر کے بھی کچھ علاقوں میں یہی حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔

اس سے قبل بدھ کو صوبائی حکومت نے ضلع غربی میں منگھوپیر کے علاقے میں دو رہائشی علاقوں میں منی اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا تھا۔