- الإعلانات -

انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور کی زیرِ صدارت وزیر اعظم ٹاسک فورس برائے جیم ایںڈ جیولری کا اہم اجلاس

انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور کی زیرِ صدارت وزیراعظم کی ٹاسک فورس برائے جمز اینڈ جیولری کے اجلاس کا متعلقہ وفاقی وزارت کے آفس میں انعقاد۔

چیئرمین وزیرِاعظم ٹاسک فورس انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور کی زیرِ صدارت وزیراعظم کی ٹاسک فورس برائے جمز اینڈ جیولری کے اجلاس کا متعلقہ وفاقی وزارت کے آفس میں انعقاد ہوا جہان چیئرمین ٹاسک فورس انجینئر اصغر خان نے جواہرات اور زیوارات سے منسلک کاروباری حضرات کو ٹاسک فورس میں سفارشات پیش کرنے پر سہرایا۔

ٹاسک فورس کے ممبران نے شعبے سے رابسہ دیہی علاقوں میں نوکریوں کے مواقعوں اور دراآمد بڑھانے کیلئے درکارسہولیات پر روشنی ڈالتے ہو کہا کہ اسلام آباد میں جواہرات اور زیوارات سٹی بنانے کے اقدام سے کاروبار میں آسانی پیدا ہوگی۔

اجلاس میں چیئرمین جیمز اینڈ جیولری کی جانب سے قیمتی دھاتوں کی دریافت اور اس کی برآمدات سمیت جیمز اینڈ جیولری اتھارٹی کمیٹی کے قیام کے حوالے سے تجاویز طلب کیں گئیں۔ اس موقع پر سب کمیٹی نے چیئرمین وزیرِاعظم ٹاسک فورس برائے جیمز اینڈ جیولری انجینئر ملک گل اصغر بگھور کو جواہرات اور قیمتی پتھروں کی ایکسپورٹ بڑھانے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

چیئرمین ٹاسک فورس انجینئر اصغر خان نے جواہرات اور زیوارات سے منسلک کاروباری حضرات کو ٹاسک فورس میں سفارشات پیش کرنے پر سہراہتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں جواہرات اور زیوارات سٹی بنانے کے اقدام سے کاروبار میں آسانی پیدا ہوگی۔

انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور کا کہنا تھا کہ شعبے سے وابسطہ سرمایہ کاروں کے لئے ای کامرس اور ایکسپورٹ میں اضافے کیلئے کوریئر سروسز کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے اور کاروبار میں اضافے کیلئے دوستانہ پالیسیوں ،سرمایہ کاری اور ایکسپورٹ کیلئے آسان ایس او پیز کا قیام نہایت ضروری ہے۔

اجلاس کے شرکا نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرکے مسائل کو ڈسکس کرنے اور یونیفارم پالیسی بنانے کیلئے حکومتی کوششوں کو سراہا۔ اجلاس میں وزیرِاعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق برآمدات کو بڑھانے کے حوالے سے لائحہ عمل پر بھئ گفتگو کی گئی۔

انجینئر گل اصغر خان بگھور کا کہنا تھا کہ وزیرِاعظم عمران خان کی ہدایت کے مطابق قیمتی پھتروں اور جواہرات کو دنیا بھر میں فروغ دینے کے لئے اقدامات کرنے ہوں گے، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو ذاخائر سے مالا ملک بنایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قیمتی پھتروں کی برآمدات کے بڑھانے کے لئے ورکنگ گروپس کا قیام عمل میں لایا جائے گا، سرمایہ کاروں کی آسانی کے لئے ون ونڈو آپریشن کا عمل بھی متعارف کروایا جائے گا، اس سیکٹر میں اصطلاحات وزیر اعظم صاحب کی ترجیحات میں شامل ہے ۔