- الإعلانات -

مسلم لیگ ن کے اہم رہنما کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج !!!! مسلم لیگ ن ایک بار پھر پریشان؟؟؟

گوجرانوالہ (نیوزڈیسک)میں مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کے خلاف مقدمہ تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔بغاوت کے مقدمے میں ن لیگ کے ایم پی اے عمران خالد بٹ کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے جمعہ کو عمران خالد بٹ کی رہائش گاہ پر میٹنگ کی تھی جس میں ریاستی اور انتظامی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز اور دھمکی آمیز الفاظ استعمال کیے گئے تھے۔کیپٹن ریٹارڈ صفدر اور مقدمے میں نامزد دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم بھی تشکیل دیدی گئی ہے۔