- الإعلانات -

اپوزیشن والے چور ہیں ہم نے ان کو۔۔۔۔۔۔ وزیراعظم کا دبنگ اعلان

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر فواد چوہدری سے ملاقات میں بغاوت کامقدمہ کس نےدرج کرایا ہے ، اپوزیشن والے چور ہیں ہم نے ان کو باغی نہیں بنانا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر فواد چوہدری کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں سیاسی صورتحال،اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک پر گفتگو کی گئی اور ن لیگی قیادت کے خلاف بغاوت کے اندراج مقدمے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔

وزیراعظم عمران خان نے فواد چوہدری سے استفسار کیا کہ بغاوت کامقدمہ کس نےدرج کرایاہے ، اپوزیشن والےچورہیں ہم نےان کوباغی نہیں بنانا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ 3سابق جرنیلوں،وزیراعظم آزادکشمیرپربغاوت کامقدمہ احمقانہ حرکت ہے، بغاوت کیس پر وزیراعظم نے سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ معاملہ آج کابینہ کےاجلاس میں بھی زیر بحث آنے کا امکان ہے۔

گذشتہ روز وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا تھا کہ وزیراعظم کونوازشریف اور دیگرلوگوں پرایف آئی آرکاعلم نہیں تھا، علم ہونے پر وزیراعظم نےایف آئی آرپرناپسندیدگی کااظہارکیا، ہو سکتا ہےکسی نےکاروائی ڈالنےکیلئےایسا کیا ہو ۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بغاوت کےمقدمےبناناہمارےنہیں نوازشریف دورکی باتیں ہیں، پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہے، سیاست کی شطرنج پرہماری چال باقی ہے، ن لیگ پیادےبچائےشاہ اوروزیرکاکھیل ابھی دور ہے، ابھی توکھیل شروع ہواہےجلدی کیاہے۔