- الإعلانات -

میئر کا دفتر ہی ختم کر دینا چاہئے ،ایس کے نیازی

اسلا م آ باد( روز نیوز رپورٹ ) جو ڈویلپمنٹ ہو رہی تھی وہ رک گئی ہے ، اپوزیشن کو بولنے کا موقع مل گیا ہے ، پہلے کام چل پڑا تھا ، مگر اب رک گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ حکومت کو حقائق دیکھنے چاہئے ، پولیس ختم ہو گئی ہے اسے درست کرنی توجہ نہیں ہے ، روزنیوز کے پروگرام ’’ سچی بات ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کہا کہ سی ڈی اے میں جو کام تقسیم ہو گیا تھا اس سے مسائل پیدا ہوگئے تھے، میئر کا دفتر ہی ختم کر دینا چاہئے ، انہوں نے کہا کہ حکومت کو سمجھ نہیں آرہا کہ ستارہ مارکیٹ گرنے سے کیا ن قصان ہو رہا ہے ، یہ حکومت کا نقصان ہے ، نواز شریف کا فائدہ ہے ، ستارا مارکیٹ ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے ، انہوں نے کہا کہ میں درست نشاندہی کرتا ہوں ، حکومت کو چاہئے کہ وہ اس جانب توجہ دے ، ہمارے پاس وسائل کی کمی ہے ، لیکن پولیس میں سیاسی مداخلت بھی ہے ، پی آئی اے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کا مورال ٹھیک کرنے کیلئے یہ رپورٹ درست ہے ، اب عوام کو مسائل کی وجہ سے ہو ش نہیں ۔