- الإعلانات -

ن لیگی قیادت کیخلاف ایف آئی آر ۔۔۔۔۔ مدعی نے بڑے راز سے پر دہ اٹھا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ن لیگی قیادت کے خلاف مقدمہ درج کروانے والا بدر رشید پولیس کے ساتھ رابطہ میں آگیا۔
مدعی مقدمہ بدر رشید نے پولیس سے تحفظ مانگ لیا۔
سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور ساتھیوں کے خلاف ایف آئی آر کا معاملہ سامنے آنے پر بدر رشید نے پولیس کے ساتھ رابطہ میںرہنے کو ترجیح دیتے ہوئے تحفظات کا اظہار کیا، بدر رشید کا کہناتھا کہ مقدمہ کے اندراج کے بعد مخالفین اسے نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
مجھے تحفظ فراہم کیا جائے۔ پولیس نے مدعی مقدمہ کو نقل و حمل محدود کرنے کا مشورہ دے دیا۔
اطلاعات کے مطابق بدر رشید کو کسی بھی جگہ جانے سے قبل پولیس کو آگاہ کرنے کا کہا گیاہے۔