- الإعلانات -

یہ مقدمہ اس عدالت میں چلایا جائے۔۔۔۔ ن لیگی رہنما نے بڑا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نےغداری کا مقدمہ کھلی عدالت میں چلانے کا مطالبہ کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا دعویٰ ہے کہ سب کو وہ اندر کرتے ہیں ، عمران خان کے خلاف میں بھی شاہدرہ میں مقدمہ درج کرانے جاؤں گا ، ڈی جی ایف آئی اے کی بات سے ثابت ہوگیا کہ وزیراعظم عمران خان سارادن اپوزیشن کو گرفتار کرانے کا سوچتے ہیں ، اسی سلسلے میں چار اور پانچ اکتوبر کی درمیانی رات نواز شریف سمیت دیگر پر غداری کا مقدمہ درج ہوا، جب کہ وزیراعظم سمیت حکومتی نمائندوں کو علم ہی نہیں مقدمہ کون درج کرا گیا ، 16 وزراء اور کرائے کے ترجمان سمیت سب غائب ہیں ، عمران خان سمیت وزرا اور حکومتی نمائندے مقدمے میں بطور گواہ شامل ہوجائیں ، ہمیں گرفتار کریں اور مقدمہ چلائیں ، مسلم لیگ ن مقدمات سے نہیں گھبراتی، اس کیس کی عوام کی عدالت میں سماعت کریں، مقدمے کی کارروائی کھلی عدالت میں چلائی جائے ۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے بھی درخواست دینا چاہتا ہوں ، کیوں کہ ملک میں آج کل الزامات لگانے کا سلسلہ جاری ہے ، جہاں آج کوئی بھی وزیر عوامی مسائل پر بات نہیں کرتا صرف الزامات لگارہے ہیں ، آج پورا ملک رورہاہے ، جب کہ ہندوستان اور مودی ہنس رہے ہیں ، کیوں کہ آپ کے عمل سے دنیا میں پاکستان کی بے عزتی ہورہی ہے ، حکومت حب الوطنی اور غداری کے سرٹیفکیٹ نہ بانٹے بلکہ عوامی مسائل حل کرے ، دو سابق وزرائے اعظم کوغدار کہیں گے تو پھر پاکستان کا مقدمہ کیسے لڑیں گے، حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ کہاں سے ملتا ہے مجھے بھی بتادیں ، درخواست دینا چاہتاہوں ۔