- الإعلانات -

زمینی حقائق مشکل ہو رہے ہیں ، تاجروں کو ادارے تنگ کررہے ہیں ،ناصر مرزا

کاروباری مشکل سے مشکل تر ہوتا جا رہا ہے ، حکومت تاجر برادری سے تعاون کرے ، صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس

اسلام آباد (روزنیوز رپورٹ)راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر ناصر مرزا نے کہا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ کا اچھا جانا خوش آئند بات ہے ، کرونا کے بعد ہم نے کہا تھا کہ حکومت تاجروں کو سپورٹ کرے گی لیکن ایسا کوئی تعاون نظر نہیں آرہا ، ایف بی آر نے نوٹسز بھجوانے شروع کر دیئے ہیں ،مزید دستاویزات طلب کی جارہی ہیں ، یہ کاروبار کی ترقی کیلئے اچھا نہیں بزنس کمیونٹی کو سہولیات نہیں دی جا رہی ، روزنیوز کے پروگرام’’ سچی بات ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تاجروں کو مختلف ادارے تنگ کررہے ہیں ، کاروبار مشکل سے مشکل تر ہوتا جا رہا ہے ، ہم انجمن تاجران اور تمام ملک کے چیمبر ز کو آن بورڈ لےکر حکومت سے سامنے مطالبات پیش کریں گے، آج تمام تاجر حکومتی پالیسیوں سے نالاں ہیں ، چیمبر کوشش کر رہا ہے کہ کارباری بڑھے لیکن شاید وزیر اعظم تک حقائق نہیں پہنچائے جار ہے ۔