- الإعلانات -

فضل الرحمن اور مر یم کی ملا قا تو ں سے منتخب جمہور ی حکومت کو کو ئی خطرہ نہیں،ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور (نیوز ڈیسک) : پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اورچیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ اپوز یشن کی ہر تحریک پانی کا بلبلا ثا بت ہو تی ہے، حکومت کیخلا ف گھیرا تنگ کرنے کی با تیں کرنے والے اصل میں احتسا ب کے گھیرے سے نکلنا چاہتے ہیں

، فضل الرحمن اور مر یم کی ملا قا تو ں سے منتخب جمہور ی حکومت کو کو ئی خطرہ نہیں

۔اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ حکومت کیخلا ف تحریک چلانے کی بجائے اپوز یشن 2023کے انتخابا ت میں ہارنے کی تیار ی کر یں، تمام اپوز یشن قیاد تو ں کی اپنی اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد ہے جسے کو ئی بھی چھو ڑنا نہیں چاہتا ،

اس لیے اپوز یشن کا اتحاد بننے سے پہلے ہی ٹو ٹ جا تا ہے دو سا لو ں میں کہیں بھی اپوز یشن جماعتیں ایک سٹیج پر اکٹھی نہیں ہو سکیں۔انہو ں نے کہاکہ گوجرانو لا میں مسلم لیگ (ن) کا شو بری طرح فلاپ ہو جائے گا کیونکہ پوری قوم قومی خزانہ لو ٹنے والو ں کااحتسا ب چاہتی ہے

عوام کسی بھی ملک لو ٹنے والے کیلئے بیساکھی کا کردارادا نہیں کر یں گے۔ ان شا ئ اللہ حکومت کیخلا ف کو ئی تحریک کامیاب نہیں ہو گی وزیراعظم عمران خان اپنی پانچ سا لہ آ ئینی مد ت پوری کریں گے۔